بھارتی پولیس نے مختار احمد وازہ کو گرفتار کرلیا

حریت رہنماء کی گرفتاری قابل مذمت، کٹھ پتلی انتظامیہ کی بوکھلاہٹ ہے، ترجمان پیپلز لیگ

جمعہ 11 اگست 2017 16:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2017ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے حریت رہنماء اور جموںوکشمیر پیپلز لیگ کے چیئرمین مختار احمد وازہ کو کارکنوںکے ہمراہ اسلام آباد قصبے کے علاقے کاڈی پورہ میں انکی رہائش گاہ کے باہر سے گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مختار احمد وازہ نے معروف شہید حریت رہنماء شیخ عبدالعزیز کی نویںبرسی کے سلسلے میںمزار شہداء سرینگر میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کرنی تھی ۔ تقریب میں شرکت سے قبل ہی پولیس کے ایک بھاری دستے نے انہیں گرفتار کرلیا ۔ ادھر پیپلز لیگ کے ایک ترجمان نے سرینگر میں جاری بیان میں مختار احمد وازہ کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے کٹھ پتلی انتظامیہ کی بوکھلاہٹ قراردیا۔

متعلقہ عنوان :