صدر آزاد کشمیر کا سابق رکن قانون ساز اسمبلی میجر (ر) محمد فضائل کے انتقال پر اظہار افسوس

جمعہ 11 اگست 2017 16:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2017ء) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے سابق رکن قانون ساز اسمبلی میجر (ر) محمد فضائل کے انتقال پر ملال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ ایک تعزیتی پیغام میں صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ میجر (ر) محمد فضائل ایک سچے اور کھرے انسان تھے۔

(جاری ہے)

جنہوں نے مسلح افواج پاکستان میں خدمات سر انجام دینے کے بعد عملی سیاست میں حصہ لیا اور رکن قانون ساز اسمبلی منتخب ہو کر اپنے عوام کی بھر پور خدمت کی ۔ انہوں نے کہا کہ میجر (ر) محمد فضائل کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر دے اور ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مرحوم کے مشن کی تکمیل کے لیے کردار ادا کرنے کی توفیق دے۔

متعلقہ عنوان :