ساہیوال ،صنعتکار کی کار الٹنے سے ماں بیٹا جاں بحق ، تین شدید زخمی ہوگئے

جمعہ 11 اگست 2017 16:00

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2017ء) ساہیوال نور شاہ فیصل آباد روڈ پر چک 45جی ڈی کے قریب موڑ پر ایک تیز رفتار کار الٹ جانے کے نتیجہ میں ایک ہی خاندان کے دو افراد جاں بحق اور تین شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کھڑیانوالہ والا ایک خاندان کار نمبر 4532ایف ایس میں بہاولنگر ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے رات کو جا رہا تھا کہ موڑ پر کار بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں عبدالرحمن صنعت کار اور اسکی والدہ خدیجہ ہلاک اسکی بیوی سلامت بی بی اور دو بچے شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو سول ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے جن میں سے ایک بچے شاہد 3سالہ کی حالت نازک ہے۔

متعلقہ عنوان :