ساہیوال ،ڈاکوئوںنے دو بیوپاریوں اور اسلام آباد کے ایک آفیسر سے 5لاکھ85ہزار روپے کی نقدی لوٹ لی

جمعہ 11 اگست 2017 16:00

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2017ء) یہاں نواح سے ڈاکوئوں نے دو بیوپاریوں اور ایک سرکاری آفیسر سے 5لاکھ 85ہزار روپے کی نقدی لوٹ لی۔ چک4-73آر کا ایک بیوپاری شبیر حسین اپنی مو ٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ چک 6-87آر کے قریب دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے اسلحہ تان کر اس سے ساڑھے تین لاکھ روپے کی نقدی لوٹ لی اور فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

چک9-143ایل کا بیوپاری خالد حسین ہڑپہ اسٹیشن سے اپنے چک جا رہا تھا کہ چک 9-148ایل کے قریب موٹر سائیکل سوار دو ڈاکو آگئے اور اسلحہ تان کر نقدی ایک لاکھ 15ہزار روپے چھین لی اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ لاہور ملتان روڈ پر چک 14-11ایل کے قریب ایک کار سوار اسلام آباد کے سرکاری افسر سید انتظار حسین کو دو ڈاکوئوں نے پستول دکھا کر ایک لاکھ 20ہزار روپے کی نقدی اور اے ٹی ایم کارڈ چھین کر فرار ہو گئے۔ سید انتظار حسین کار میں لاہور سے اپنے رشتہ داروں کو ملنے ملتان جا رہے تھے کہ ان کی کار کا ٹائر پنکچر ہوگیا تو اس موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے آکر لوٹ لیا۔

متعلقہ عنوان :