محکمہ تر قی نسوا ںعورتو ں کے مسائل حل کر نے کیلئے بھر پو ر اقدا ما ت اور قا نو ن سا زی کر رہا ہے،ارم خالد معاون خصوصی وزیراعلی سندھ

جمعہ 11 اگست 2017 16:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2017ء) وزیر اعلیٰ سندھ کی معا ون خصو صی برا ئے محکمہ تر قی نسوا ں ارم خا لد نے کہا ہے کہ حکومت سندھ بالخصو ص محکمہ حقوق نسوا ں صنف نا زک کے مسائل حل کر نے کے لئے بھر پو ر اقدا ما ت اور قا نو ن سا زی کر رہا ہے چا ہے وہ عورتو ں پر تشدد کی با ت ہو یا کا م کا ج کی جگہ پر عو ر تو ں کو ہرا ساں کئے جا نا اور کم عمر کی شا دی اب محکمہ تر قی نسو ا ں سندھ صوبے میں جہز کی لعنت کو ختم کر نے کا عزم رکھتا ہے تا کہ ملک میں ایسی لا کھو ں لڑ کیو ں کی شا دی کے مسائل کم ہوسکیں جو صر ف جہیز اور لڑ کے والو ں کی نا جا ئز فر ما ئشو ں کے با عث شا دی کی منتظر ہیں کیو نکہ ان کے غریب سفید پو ش ماں با پ اپنی سگھڑ اور با شعو ر بیٹو ں کو لا کھو ں کا جہیز نہیں دے سکتے ۔

(جاری ہے)

ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے محکمہ تر قی نسوا ں کے تحت منعقدہ علماء و مشائخ اور محکمہ قا نو ن کے افسرا ن سے مشا ورت کے لئے بلا ئے گئے اجلا س میں کیا ۔اجلا س میں وزیر قا نو ن سندھ ضیا ء الحسن لنجا ر ،سیکریٹری محکمہ قا نو ن افتخا ر شا لوا نی ،سیکر یٹری محکمہ تر قی نسوا ں مد ثر اقبا ل ،ڈائریکٹر محکمہ تر قی نسواں مسر ت جبین اور تما م مکا تب فکر سے تعلق رکھنے والے علما ء کرا م نے شر کت کی ۔

اس مو قع پر جا معہ دا ر العلو م کرا چی سے تعلق رکھنے والے مفتی نجیب نے اپنی سفا ر شات اور تجا ویز دیتے ہو ئے کہا کہ جہیز سے زیا دہ غو ر طلب مسائل شا دی کے دنو ں سے جڑ ی غیر فر سو دہ رسو ما ت اور ان سے جڑے خر چے ہیں جن پر نظر ثا نی کی ضرورت ہے ان فر سو دہ رسو ما ت جن کی قرآ ن و سنت کی رو شنی کو ئی روا یا ت نہیں ملتی ان کے خلا ف قا نو ن سازی کر کے بھی شا دی کی دشواریو ں میں حائل خر چو ں کو کم کیا جا سکتا ہے ۔

کرا چی یو نیورسٹی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر سید غضنفر نے تجویز دی کے ہمیں جہیز کے لئے ایک محدود رقم متعین کر دینی چا ہئے تا کہ لو گو ں میں نا جا ئز یا اضا فی خو اہشا ت کا قلع قمع کیا جا سکے ۔اس مو قع پر محکمہ ترقی نسواں کی جا نب سے تجویز کی گئی سزا ئو ں ایک سال قید اور 50ہزا ر رو پے جر ما نے کے حوالے سے بھی تبا دلہ خیا ل کیا گیا اور تما م علما ء سے گزا رش کی گئی کہ وہ ایک ہفتہ کے اندر تحریری طو ر پر اپنی تجا ویز اور سفا ر شات پیش کریں تا کہ جہیز کو ختم کرنے کے لئے بنا ئے گئے بل کو حتمی شکل دی جا سکے اور اس کو اسمبلی سے منظو ر کر وا کر نا فذ العمل کر وا یا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :