ْپرامن، مضبوط اور خوشحال پاکستان کی منزل کا حصول ہمارا مشن ہے ‘ سردار شیر علی خان گورچانی

وطن عزیز کو قائدؒ اور اقبالؒ کا پاکستان بنانے کیلئے تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں ،(ن) کی حکومت یہ سفر مکمل کرکے دم لے گی

جمعہ 11 اگست 2017 16:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2017ء) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے کہا ہے کہپرامن، مضبوط اور خوشحال پاکستان کی منزل کا حصول ہمارا مشن ہے اور وطن عزیز کو قائدؒ اور اقبالؒ کا پاکستان بنانے کیلئے تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت یہ سفر مکمل کرکے دم لے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کل بھی محمد نواز شریف کے ساتھ کھڑے تھے اور آج بھی ان کے ساتھ ہیں۔مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ جمہوریت کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے کام کیا ہے۔ عوام جھوٹ کی سیاست سے نفرت جبکہ سچی و مخلص قیادت سے دلی لگائو رکھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ عوام نے قدم قدم پر محمد نوازشریف سے والہانہ محبت کا اظہار کیا ہے اور پرتپاک استقبال سے عوام کی اپنے قائد سے محبت عیاں ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز جعفر لغاری کی طرف سے لگائے گئے الزامات کے بارے میں کئے گئے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے شیر علی گورچانی نے کہا کہ جعفر لغاری اپنا ذہنی توازن کھو چکے ہیں اور چور مچائے چور شور کی پالیسی اپنائے ہوئے ہیں۔2ماہ پہلے میں نے وزیر اعظم پاکستان کو جعفرلغاری کی محرکات کے بارے آگاہ کیا ۔ شیر علی گورچانی نے کہا کہ جعفر لغاری فورٹ منرو سے نان کسٹم گاڑیوں کی سمگلنگ میں ملوس ہیں اور ان کے کارے خاص راجن پور ضلع کونسل کے وائس چیئرمین مرزا شہزاد کے گھر سے کل 2نان کسٹم گاڑیاں پکڑی گئی ہیں اور جعفرلغاری کی اہلیہ ایک گل فاظمہ نام سے این جی او چلا رہی ہیں جس کی فنڈنگ افغانستان اور امریکہ سے ہو رہی ہے۔

ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ جب وزیر اعظم پاکستان کوجعفر خان لغاری کی حرکات سے آگاہ کیا تو موصوف برا مان گئے اور الزامات کی سیاست شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :