گورنر کے پاس جتنااختیار ہے استعمال کریں کوئی اعتراض نہیں ،مراد علی شاہ

آئی جی سندھ کے اختیارات کا معاملہ عدالت میں ہے یہ انتظامی معاملات ہیں،وزیراعلیٰ سندھ کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 11 اگست 2017 16:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2017ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ گورنر کے پاس جتنا اختیار ہے وہ استعمال کریں مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو کراچی میں اقلیتوں کے دن پر سینٹ پیٹرک چرچ کے دورہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ آئی جی سندھ کے اختیارات کا معاملہ عدالت میں ہے یہ انتظامی معاملات ہیں۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ گورنر سندھ اپیکس کمیٹی کے ممبر نہیں ،وہ خصوصی دعوت پر بلائے جاتے تھے، گورنر کے پاس جتنا اختیار ہے وہ استعمال کریں مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :