پیپلز پارٹی ،ْنواز شریف ریلی کے دوران میڈیا کے نمائندوں پر مبینہ تشدد کے واقعات پر توجہ مبذول نوٹس قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

جمعہ 11 اگست 2017 15:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ (ن) کی ریلی کے دوران میڈیا کے نمائندوں پر مبینہ تشدد کے واقعات پر توجہ مبذول نوٹس قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرا دیا ہے۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے ارکان شاہدہ رحمانی، عمران ظفر لغاری، شازیہ مری، نفیسہ شاہ، اعجاز حسین جھکرانی اور محمد ایاز سومرو کی طرف سے جمع کرائے گئے توجہ مبذول نوٹس میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں پر تشدد کے حوالے سے خبروں کا حوالہ دیتے ہوئے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ہے اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ متعلقہ وزیر اس حوالے سے ایوان کو تفصیلات سے آگاہ کریں۔