باجوڑ ا یجنسی ،ْ ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے تین افراد جاں بحق ،ْ 24زخمی

ریموٹ کنٹرول بم سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا دھماکے کی جگہ سے شواہد اکھٹے کرلیے گئے

جمعہ 11 اگست 2017 15:50

باجوڑ ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2017ء) تحصیل ناوگئی میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 24 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ناوگئی کے علاقے چہارمنگ مٹاک میں ریموٹ کنڑول بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو ایجنسی ہیڈکوارٹر ہسپتال خار منتقل کیا جہاں مزید ایک زخمی دم توڑ گیا۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جس کی وجہ سے جانی نقصان میں اضافے کا خدشہ ہے۔پولیٹیکل حکام کا کہنا ہے کہ ریموٹ کنٹرول بم سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا دھماکے کی جگہ سے شواہد اکھٹے کرلیے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :