آئیسکو کے چیف ایگزیکٹو باسط زمان احمد کا آئیسکو ریجن میں بجلی بلوں کی بروقت ترسیل نہ کئے جانے کی خبروں کا سختی سے نوٹس

جمعہ 11 اگست 2017 15:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2017ء) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی ( آئیسکو ) کے چیف ایگزیکٹو باسط زمان احمد نے آئیسکو ریجن میں بجلی بلوں کی بروقت ترسیل نہ کئے جانے کی خبروں کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے فیلڈ افسران کو ہدایات کی ہے کہ بجلی بلوں کی بروقت ترسیل نہ کرنے والے ذمہ داروں کا تعین کر کے ان کے خلاف انضباطی کاروائی کی جائے ۔

آئیسکو ترجمان کے مطابق آئیسکو چیف نے چیف انجینئرکسٹمر سروسز کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ آئیسکو ریجن میں بجلی بلوں کی مقررہ تاریخ سے قبل صارفین تک وصولی کو یقینی بنا یا جائے تا کہ آئیسکو کے معزز صارفین اپنے بجلی بل کی ادائیگی باآسانی مقررہ تاریخ تک کرواسکیں ۔ آئیسکو چیف باسط زمان احمد نے کہا کہ صارفین کے مفادات کا تحفظ ان کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی انھوں نے آئیسکو کے ایسے صارفین جنہیں بجلی بل مقررہ تاریخ یا اس کے بعد موصول ہوتے ہیں سے درخواست کی کہ وہ اپنے قریبی کسٹمر سروسز سینٹر یا ایس ڈی او آفس سے اپنے بجلی بل کی مقررہ تاریخ میں توسیع کروا کر جرمانی/لیٹ فیس سرچارج معاف کروا کر اپنا بل ادا کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

آئیسکو کے معزز صارفین کسی بھی قسم کی شکایات کے ازالے کے لئے آئیسکو ہیلپ لائن 118،روشنی ایس ایم سروس8398،سنٹرل کمپلینٹ اینڈ مینجمنٹ سیل نمبر 08-9253206-051 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :