شاہ محمود قریشی کی چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار محمد رضا سے ملاقات

ضمنی انتخابات میں ممبر ان اسمبلی کو الیکشن مہم میں حصہ لینے کی اجازت دینے کی درخواست

جمعہ 11 اگست 2017 15:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2017ء) پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے جمعہ کو چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار محمد رضا سے ملاقات کی اور ان کو درخواست پیش کی کہ آنے والے ضمنی انتخابات میں ممبران اسمبلی کو الیکشن مہم میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے ۔

(جاری ہے)

چیف الیکشن کمشنر نے شاہ محمود قریشی کی درخواست کو الیکشن کمیشن کے چار معزز ممبران کے پاس قانونی رائے کیلئے بھجوا دی ہے جیسے ہی چار معزز ممبران اپنی قانونی رائے اس حوالے سے دے دیں گے۔ تو اس کی روشنی میں چیف الیکشن کمشنر فیصلہ کرینگے ۔