نواز شریف کا سرائے عالمگیر پہنچنے پر شاندار استقبال ،ْ کارکنوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں

رکن گاڑی سے دیوانہ وار چمٹ گئے ،ْکارکن ’’وزیر اعظم نواز شریف ‘‘کے نعرے لگا رہے تھے

جمعہ 11 اگست 2017 15:50

جہلم /سرائے عالمگیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2017ء) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے قافلے کا سرائے عالمگیر میں شاندار استقبال کیا گیا ،ْ کارکنوں نے نواز شریف کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور کارکن گاڑی سے دیوانہ وار چمٹ گئے ،ْکارکن ’’وزیر اعظم نواز شریف ‘‘کے نعرے لگا رہے تھے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے جہلم روانگی سے قبل ناشتے پر پارٹی رہنمائوں سے مشاورت کی اس موقع پر خیریت کی دعا بھی کی گئی ۔پارٹی اجلاس میں خواجہ سعد رفیق‘ سینیٹر پرویز رشید اور امیر مقام سمیت دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی سرائے عالمگیر آمد پر بکروں کا صدقہ بھی دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :