نوازشریف سے عوام کی محبت دیکھ کر مخالفین پریشان ہیں ،ْ اس وقت بنی گالہ میں لرزہ طاری ہے ،ْ رانا ثناء اللہ

نواز شریف کا قافلہ ملک میں سویلین راج کو یقینی بنائے گا ،ْصوبائی وزیر قانون کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 11 اگست 2017 15:50

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2017ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ نوازشریف سے عوام محبت دیکھ کر مخالفین پریشان ہیں اوراس وقت بنی گالہ میں لرزہ طاری ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو گجرات میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے رانا ثنا ء اللہ نے کہاکہ نواز شریف کا قافلہ ملک میں سویلین راج کو یقینی بنائے گااور پارلیمان کی بالادستی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گاانہوںنے کہاکہ ہم توڑ پھوڑ کی سیاست نہیں کر رہے ۔ انہوںنے کہاکہ زشریف سے عوام محبت دیکھ کر مخالفین پریشان ہیں اوراس وقت بنی گالہ میں لرزہ طاری ہے۔