نواز شریف کا عدالتی فیصلہ تسلیم نہ کرنا خطرناک ہے ،ْ انتشار پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے ،ْشیری رحمان

جمعہ 11 اگست 2017 15:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے نواز شریف کا اداروں کا فیصلہ تسلیم نہ کرنا خطرناک ہے ،ْ مسلم لیگ (ن )کی جانب سے انتشار پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہاکہ نواز شریف کی ریلی سے عدالتی فیصلہ تبدیل نہیں ہو گا لیکن ن لیگ کی قیادت کا عدالتی فیصلے کو نہ ماننا خطرناک ہے انہوں نے کہا کہ اقتدار میںآنے والوں کو ماضی سے سبق سیکھنا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :