وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی (آج)کراچی کا دورہ کرینگے

جمعہ 11 اگست 2017 15:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد (آج) ہفتہ کو پہلی مرتبہ کراچی کا دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ہفتہ کو ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے ،ْوزیراعظم مزار قائد پر حاضری دیں گے جب کہ گورنر سندھ سے بھی ملاقات کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور گورنر سندھ کے درمیان ملاقات میں صوبے بالخصوص کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :