راولپنڈی آرٹس کونسل نے جشن ِآزادی کے سلسلہ میں بعنوان ’سرمایہ وطن‘ شاندارمحفل مشاعرہ کااہتمام کیا

جمعہ 11 اگست 2017 15:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء) جشن ِآزادی کی تقریبات کے سلسلے میں راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیراہتمام ایک شاندارمحفل مشاعرہ بعنوان ’سرمایہ وطن‘ کا اہتمام کیا گیا۔محفلِ مشاعرہ کی صدارت بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعرپروفیسرانورمسعودنے کی۔سینئرشاعرپروفیسرمنورہاشمی مہمانِ خصوصی اور نسیمِ سحرمہمانِ اعزازتھے جبکہ درِشہوارنے نظامت کے فرائض انجام دیے۔

(جاری ہے)

دیگرشعراء کرام میں حسن عباس رضا ،شمیم حیدرسید، جاویداحمد، اصغرعابد،قیوم طاہر،فرخندہ شمیم،تبسم اخلاق،عمران عامی،رخسانہ نازی،رحمان حفیظ،سلیم اختر،خرم خلیق اوروفاچشتی شامل تھے۔شعراء کرام نے جشن آزادی کے حوالے سے پاکستان اورتحریک پاکستان کے رہنما ئوں کوخراج عقیدت پیش کیا۔محفل مشاعرہ کے اختتام پرخطاب کرتے ہوئے ناہیدمنظورکا کہنا تھا کہ شعراء کرام نے جس طرح شاعری کے ذریعے وطن سے محبت کا اظہارکیا ہے وہ جذبہ قابل تحسین ہے۔ ریذیڈنٹ ڈائریکٹروقاراحمدنے اس موقع پر کہا کہ ہمارے شعراء کرام نے ملک کی مثبت ساکھ کو اجاگر کیا جوکہ قابل ستائش ہے ۔