این اے 120 کے ضمنی انتخابات‘کلثوم نواز نے مسلم لیگ نون کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے
میاں محمد ندیم جمعہ 11 اگست 2017 15:28
(جاری ہے)
ریٹرننگ آفیسر میاں شاہد نے دونوں پارٹیوں کے امیدواروں کے کاغذات کی تصدیق کرکے انہیں جمع کرلیا۔
واضح رہے کہ مذکورہ نشست پر پی ٹی آئی کی نامزد امیدوار یاسمین راشد کی انتخابی مہم کئی روز سے جاری ہے اور مسلم لیگ (ق) پی ٹی آئی کی انتخابی مہم میں ان کی بھر پور حمایت کررہی ہے۔صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو میں یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ پورے حلقے میں ترقیاتی کام کروائے جا رہے ہیں اور انتخابات سے قبل دھاندلی کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔اس موقع پر تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے کارکنان کی جانب سے حکومت مخالف نعرے بھی لگائے گئے۔گذشتہ روز قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 پر ضمنی انتخاب کے لیے 3 آزاد امیدواروں علامہ غلام محمد شبیر، مائیکل حارث اور علی ربانی ایڈووکیٹ نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔یہ نشست پاناما پیپرز کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دیے جانے اور ان کی سبکدوشی کے بعد خالی ہوئی تھی، بعد ازاں الیکشن کمیشن نے نشست کے خالی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے مذکورہ نشست پر 17 ستمبر کو ضمنی انتخابات کرانے کا شیڈول جاری کیا تھا۔ یاد رہے کہ نواز شریف نے سبکدوشی کے بعد مسلم لیگ (ن) کے راہنماﺅں کے اجلاس میں فیصلہ کرتے ہوئے اپنے چھوٹے بھائی شہباز شریف کو مذکورہ نشست کے لیے امیدوار نامزد کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم بعد ازاں ان کا نام واپس لے لیا گیا، جیسا کہ پارٹی کے راہنماﺅں نے تجویز دی تھی کہ شہباز شریف کا وزیراعلیٰ پنجاب کے منصب پر رہنا بہت ضروری ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 120 لاہور کے ضمنی انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی 12 اگست تک جمع کرائے جاسکتے ہیں جب کہ کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل 15 سے 17 اگست کے درمیان کیا جائے گا۔الیکشن کمیشن کے مطابق حتمی امیدواروں کی فہرست 26 اگست کو آویزاں کی جائیں گی اور 17 ستمبر کو ضمنی انتخاب کے لئے ووٹنگ ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.