نیب ریفرنسز،وزیراعظم نے اسحاق ڈارکوای سی سی کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹا دیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 11 اگست 2017 15:20

نیب ریفرنسز،وزیراعظم نے اسحاق ڈارکوای سی سی کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹا ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11اگست 2017ء ) : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو ای سی سی کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ای سی سی کے چیئرمین کاعہدہ خودسنبھال لیاہے۔

(جاری ہے)

جبکہ وزیرخزانہ اسحاق ڈارکوچیئرمین کے عہدے سے ہٹادیاہے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نوکانوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔واضح رہے ذرائع کاکہاہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسحاق ڈارکیخلاف نیب میں ریفرنس کھلنے کے خدشات کے پیش نظرانہیں ای سی سی کے عہدے سے ہٹایاہے۔

متعلقہ عنوان :