مقبوضہ کشمیر کے ضلع ڈوڈا میںگاڑی کھائی میں گرنے سے 4افراد جاں بحق، 9شدید زخمی

جمعہ 11 اگست 2017 15:30

جموں /نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اگست2017ء) مقبوضہ کشمیر کے ضلع ڈوڈا میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 4افراد جاں بحق اور 9شدید زخمی ہوگئے ۔جمعہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع ڈوڈا میں ایکمسافر گاڑی گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق اور 9شدید زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

حادثہ ڈوڈا قصبے سے 22کلومیٹر دور پنیجی گائوں میں سوئی گواری چیرالہ روڈ پر پیش آیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی میں 13افراد سوار تھے جو پل ڈوڈا سے چیرالہ جارہی تھی جب گاڑی سڑک سے نیچے 150فٹ گہری کھائی میں جاگری ۔مقامی افراد اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کو نکالا اور انھیں ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈوڈا منتقل کردیا گیا۔جاں بحق ہونے والوں میں گاڑی کا ڈرائیور بھی شامل ہے ۔