پی سی بی کا کیریبیئن لیگ سے کھلاڑیوں کو واپس بلانے پر ویسٹ انڈیز ناراض

جوابی وار کے طور پر پاکستان سپر لیگ کے لیے کھلاڑی ریلیز نہ کرنے پر غور

جمعہ 11 اگست 2017 15:28

پی سی بی کا کیریبیئن لیگ سے کھلاڑیوں کو واپس بلانے پر ویسٹ انڈیز ناراض
بارباڈو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے نیشنل ٹی ٹونٹی کے لیے کھلاڑیوں کو واپس بلانے پر ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ شدید ناراض ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل ٹی ٹونٹی کے آغاز سے قبل قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو 21اگست کو این سی اے میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے جس پر کیریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل )کھیلنے والے ملکی کرکٹرز نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ نیشنل ٹی ٹونٹی کھیلنے کے لیے سی پی ایل چھوڑ کر واپس آئیں گے تو آئندہ کوئی بھی غیر ملکی ان پر بھروسا نہیں کرے گی۔

دوسری جانب ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ بھی پی سی بی کے اس اقدام پر سخت ناراض ہے اور اس نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کے تیسرے ایڈیشن کیلئے کھلاڑیوں کو ریلیز نہ کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔