حکومت دیگر کھیلوں کی طرح ایشیا نیٹ بال کپ میں کامیابی حاصل کرنے والی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرے، مدثر آرائیں

قومی نیٹ بال ٹیم کے کھلاڑی نے تین بار ایشیائی سطح پر میڈلز حاصل کرکے ملک و قوم کا نام روشن کیا ، صدر پاکستان نیٹ بال فیڈریشن

جمعہ 11 اگست 2017 15:28

حکومت دیگر کھیلوں کی طرح ایشیا نیٹ بال کپ میں کامیابی حاصل کرنے والی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2017ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے کہا ہے کہ حکومت دیگر کھیلوں کی طرح ایشیا نیٹ بال کپ میں کامیابی حاصل کرنے والی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرے ،قومی نیٹ بال ٹیم کے کھلاڑی نے تین بار ایشیائی سطح پر میڈلز حاصل کرکے ملک و قوم کا نام روشن کیا اور ان کھلاڑیوں کی ابھی تک حکومت نے حوصلہ افزائی نہیں کی،مردوں کی قومی ٹیم نے ایک سلور اور کانسی کا تمغہ حاصل کیا،2013 سری لنکا میں کھیلی گئی ایشین بیچ چمپئن شپ میں سلور اور2011 میں سائوتھ ایشین بیچ گیمز میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا، جبکہ 2016 میں ملائیشیا کھیلی گئی خواتین ایشیا نیٹ بال چمپئن شپ میں قومی ٹیم نے سلور میڈل حاصل کیا، انہوں نے کہا کہ ملک میں نیٹ بال کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کی جائیں تو کھلاڑی عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ کھلاڑی کی حوصلہ افزائی نہیں کی جاتی ہے جس کی وجہ سے والدین اپنے بچوں کو کھیلوں کی بجائے تعلیم پر توجہ دلاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ ایسوسی ایشنز کو جشن آزادی کے موقع پر نمائشی میچز منعقد کروانے کی ہدایت کر دی ہیں کہ جشن آزادی کے سلسلہ میں سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر، فاٹا اور گلگت بلتستان کی کی ایسوسی ایشنز کے زیر اہتمام نمائشی میچز منعقد ہونگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایشین مینز نیٹ بال چمپین شپ میں قومی ٹیم کے ا نتخاب کیلئے ٹرائلز آئندہ ماہ کراچی میں ہوں گے اورایشین مینز نیٹ بال چمپین شپ رواں سال دسمبر میں ملائشیا میں کھیلی جائے گی جس میں 12 قومی کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ اور تربیتی کیمپ کے لئے ملک بھر سی20 مرد کھلاڑیوں کو مدعو کیا جائے گا-

متعلقہ عنوان :