اسلام آباد سٹودنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جشن آزادی کھیلوں کے مقابلے پرسوں شروع ہونگے

جمعہ 11 اگست 2017 15:28

اسلام آباد سٹودنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جشن آزادی کھیلوں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2017ء)اسلام آباد سٹودنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جشن آزادی کے سلسلہ میں مختلف کھیلوں کے مقابلے پرسوں ہفتہ اسلام آباد میںشروع ہوگا، اسلام آباد سٹودنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر رانا تنویرجاوید نے بتایا کہ جشن آزادی کے سلسلہ میں اسلام آباد سٹودنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام 12 مقابلے مختلف مقامات پرمنعقد ہونگے جن میں تھرو بال،روک بال، نیٹ بال،اتھلیٹکس، فٹ سال، فٹ بال ، جوڈو، کراٹے، والی بال شوٹنگ بال، فٹ بال اور رسہ کشی کے مقابلے شامل ہیں،جس کی تیاریاں زور و شور پر ہیں، ان مقابلوں کے لئے معین الدین کو آرگنائزنگ سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ یہ مقابلے ،پاکستان سٹودنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں کی ہدایت پر منعقد کئے جا رہے ہیں-