بارباڈوس ٹرائیڈنٹس نے سی پی ایل کے ایک میچ میں سینٹ لوشیا سٹارز کو 21 رنز سے ہرا دیا

جمعہ 11 اگست 2017 15:28

بارباڈوس ٹرائیڈنٹس نے سی پی ایل کے ایک میچ میں سینٹ لوشیا سٹارز کو 21 ..
بارباڈوس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2017ء)کیربیئن پریمیئر لیگ میں بارباڈوس ٹرائیڈنٹس نے سینٹ لوشیا سٹارز کو 21 رنز سے شکست دے دی۔ خراب موسم کی وجہ سے میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت ہوا۔ کپتان کیرن پولارڈ کو 83 رنز کی طوفانی اننگز کھیلنے پر مرد میدان قرار دیا گیا۔ لیگ کے آٹھویں میچ میں بارباڈوس ٹرائیڈنٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

کیرن پولارڈ نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 35 گیندوں پر 83 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں چھ چھکے شامل تھے۔ کین ولیمسن 46 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹسمین رہے۔ کائل میئرز نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں سینٹ لوشیا سٹارز نے 15.2 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہوگئی اور میچ دوبارہ شروع نہ ہو سکا۔ اس طرح بارباڈوس کو 21 رنز سے فاتح قرار دیا گیا۔ کپتان ڈیرن سیمی نے 29 گیندوں پر 60 رنز بنائے اور آئوٹ نہیں ہوئے۔ وین پارنل نے تین اور وہاب ریاض نے دو وکٹیں حاصل کیں۔