پین امریکن ہاکی کپ میں ارجنٹائن اور کینیڈا نے فائنل میں جگہ بنا لی

جمعہ 11 اگست 2017 15:26

پین امریکن ہاکی کپ میں ارجنٹائن اور کینیڈا نے فائنل میں جگہ بنا لی
لنکاسٹر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2017ء) پین امریکن ہاکی کپ میں ارجنٹائن اور کینیڈا نے فائنل میں جگہ بنا لی۔ تفصیلات کے مطابق امریکا کے شہر لنکاسٹر میں جاری ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں ارجنٹائن نے ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8-1 گول سے شکست دی۔

(جاری ہے)

دوسرے سیمی فائنل میں کینیڈا نے امریکا کو شوٹ آئوٹ پر 4-3 سے شکست دی۔ مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے مابین میچ 1-1 سے برابر رہا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل ہفتہ کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :