ملک بھر میں غیر رجسٹرڈ افغان باشندوں کی رجسٹریشن کا آغاز 16اگست سے شروع ہو گا

پاکستان میں چھ لاکھ سے دس لاکھ تک افغان باشندے غیر قانونی طور پر رہائش پذیر ہیں

جمعہ 11 اگست 2017 15:26

ملک بھر میں غیر رجسٹرڈ افغان باشندوں کی رجسٹریشن کا آغاز 16اگست سے شروع ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2017ء) ملک بھر میں غیر رجسٹرڈ افغان باشندوں کی رجسٹریشن کا آغاز 16اگست سے شروع کیاجارہا ہے ایک اندازے کے مطابق اس وقت پاکستان میں چھ لاکھ سے دس لاکھ تک افغان باشندے غیر قانونی طور پر رہائش پذیر ہیں وزارت سیفران کی جانب سے پاکستان میں مقیم تمام غیر رجسٹرڈ افغان باشندوں کی رجسٹریشن کی مہم سولہ اگست سے شروع کیاجارہا ہے اور یہ مہم اکتیس دسمبر 2017ء تک جاری رہے گی رجسٹریشن کیلئے ملک کے چاروں صوبوں میں اکیس مراکز قائم کردیئے گئے ہیں وزارت کے مطابق پاکستان میں رہنے والے ایسے افغان باشندے جو ابھی تک غیر رجسٹرڈ ہیں اور ان کے پاس فعال پی او آر کارڈ اور دیگر سفری دستاویزات نہیں ہیں تو وہ باشندے افغانس سٹیزن کارڈ کیلئے اپلائی کرسکتے ہیں جو کہ پاکستان میں قائم مقام مراکز سے مفت حاصل کیاجاسکتا ہے وزارت کے مطابق اس کارڈ کے حصول کے بعد تمام غیر رجسٹرڈ افغان باشندوں کی پاکستان میں موجودگی قانونی تصور کی جائے گی اور وہ افغان حکومت سے سفری دستاویزات حاصل کرنے کا اہل ہوگا