حسن و زیبائش انڈسٹری پر 7 کمپنیوں کا قبضہ

دنیا میں اس وقت حسن و زیبائش کی 182 بڑی کمپنیاں ہر قسم کی مصنوعات بنا رہی ہیں یونی لیور کے برانڈز کی تعداد 38 ہے امریکہ میں دیگر 4 کمپنیوں کے برانڈزکی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے

جمعہ 11 اگست 2017 15:25

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2017ء) دنیا میں اس وقت حسن و زیبائش کی 182 بڑی کمپنیاں ہر قسم کی مصنوعات بنا رہی ہیں ، ان کمپنیوں کو 7 بڑی ملٹی نیشنل کمپنیاں کنٹرول کرتی ہیں ، یہ ان کی ذیلی کمپنیاں ہیں ، آپ کوئی بھی پراڈکٹ خرید لیں ، ان سات میں سے ہی کسی ایک کی بنی ہوئی ہوگی ، ان کمپنیوں کا اربوں ڈالر کا بزنس پھل پھول رہا ہے ۔

2016 میں ایک بیوٹیشن کمپنی نے 28 ارب ڈالر کی مصنوعات فروخت کیں ، یونی لیور کے برانڈز کی تعداد 38 ہے جبکہ امریکہ میں دیگر 4 کمپنیوں کے برانڈزکی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے ۔

(جاری ہے)

ایک کمپنی کی صرف ایک سال کی فروخت کا تخمینہ 58 ارب ڈالر لگایا گیا ہے ۔ کمپنی پراکٹر اینڈ گیمبل 9 برانڈز تیار کرتی ہے ، اس کی سیل 2016 میں 76 ارب ڈالر رہی ۔ اس طرح ایک اور کمپنی کا نام ہوٹی ہے ۔

اس کی درجنوں مصنوعات میں سے صرف بیوٹی سے متعلقہ مصنوعات کی سیل کا تخمینہ 5 ارب ڈالر لگایا گیا ہے ۔ ایک جاپانی کارپوریشن کی کاسمیٹکس کی سیل 2016 میں 6.5 ارب ڈالر رہی ، جانسن اینڈ جانسن کا نام کس نے نہیں سنا ، اس کے 6-7 برانڈز بہت مشہور ہیں ۔ جلد کی حفاظت کے لیے اس نے 7 ارب ڈالر کی مصنوعات فروخت کیں ، اس طرح عالمی کاسمیٹکس انڈسٹری پر چند برانڈز کا قبضہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :