عیدالاضحی، وفاقی اور سندھ حکومت کا ملازمین کو تنخواہ 28 اگست تک ادا کرنے کا فیصلہ

سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 28 اگست تک انکے بینک اکائونٹس میں منتقل کر دی جائیں، اکائونٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو کی بینکوں کو ہدایت

جمعہ 11 اگست 2017 15:20

عیدالاضحی، وفاقی اور سندھ حکومت کا ملازمین کو تنخواہ 28 اگست تک ادا ..
کراچی،اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2017ء) اکائونٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو (اے جی پی آر) نے عید الا ضحی کی چھٹیوں کے پیش نظر وفاقی ملازمین کو اگست کی تنخواہ 28 اگست تک جاری کرنے کی منظوری دیدی ہے اور بینکوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 28 اگست تک انکے بینک اکائونٹس میں منتقل کر دی جائیں۔

(جاری ہے)

سندھ حکومت نے بھی اپنے ملازمین کو 28 اگست تک تنخواہیں ادا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔واضح رہے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے بھی فنانس ڈپارٹمنٹ کو ریلوے ملازمین کو اگست کی تنخواہیں عید سے قبل ادا کرنے کی ہدایت کی تھی، عیدالاضحی یکم ستمبر کو متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :