جی ٹی روڈ پر مشہور میاں جی ہوٹل کی جانب سے ن لیگی کارکنوں میں مفت دیسی گھر کی دال ،روٹی کی تقسیم

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 11 اگست 2017 15:05

جی ٹی روڈ پر مشہور میاں جی ہوٹل کی جانب سے ن لیگی کارکنوں میں مفت دیسی ..
لالہ موسیٰ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11اگست ۔2017ء) جی ٹی روڈ کے مشہور میاں جی ہوٹل کی جانب سے ن لیگی کارکنوں میں مفت دیسی گھی میں بنی دال، روٹی تقسیم کی گئی۔

(جاری ہے)

نواز شریف کی قیادت میں قافلہ جی ٹی روڈ پر جب مشہور زمانہ میاں جی ہوٹل پہنچا تو ہوٹل مالک کی جانب سے ن لیگی کارکنوں میں دیسی گھی میں تیار کردہ دال اور روٹیاں تقسیم کی گئیں۔ یاد رہے کہ میاں جی ہوٹل کے مالک نے اعلان کیا تھا کہ وہ ن لیگی کارکنوں میں مفت کھانا تقسیم کرے گا۔ جی ٹی روڈ کا میاں جی ہوٹل عوام میں اپنی دیسی گھی میں بنی دال کی وجہ سے مشہور ہے اور دور راز سے لوگ میاں جی کی دال کھانے لازمی آتے ہیں۔

جی ٹی روڈ پر مشہور میاں جی ہوٹل کی جانب سے ن لیگی کارکنوں میں مفت دیسی ..

متعلقہ عنوان :