Live Updates

نوازشریف نماز جمعہ کے بعد گجرات میں کارکنوں سے خطاب کریں گے، مریم نواز

نوازشریف پاسپورٹ آفس کے قریب نمازجمعہ اداکریں گے، نوازشریف کے چاہنے والے گجرات میں جمع ہوناشروع ہوگئے،سابق وزیراعظم کی صاحبزادی کا ٹویٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 11 اگست 2017 14:53

نوازشریف نماز جمعہ کے بعد گجرات میں کارکنوں سے خطاب کریں گے، مریم نواز
گجرات(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11اگست 2017ء ) : سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازنے کہاہے کہ نوازشریف کے چاہنے والے گجرات میں جمع ہوناشروع ہوگئے ہیں،نوازشریف نمازجمعہ کے بعد گجرات میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کریں گے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراپنے ٹویٹرپیغام میں کہاکہ نوازشریف کے چاہنے والے گجرات میں جمع ہوناشروع ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

جس کے پیش نظرنوازشریف گجرات میں جمع اداکریں گے۔پھر نوازشریف پاسپورٹ آفس کے قریب نمازجمعہ اداکریں گے۔واضح رہے مسلم لیگ ن کے قائد اورسابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی لاہوربراستہ جی ٹی روڈ روانگی کاآج تیسراروزہے۔گزشتہ روزنوازشریف نے جہلم میں قیام کیا۔آج نوازشریف کاقافلہ گجرات کے قریب پہنچ گیاہے۔نوازشریف نمازجمعہ کے بعد گجرات میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کریں گے۔جبکہ سابق وزیراعظم نوازشریف آج گوجرانوالہ میں قیام کریں گے،اور گوجرانوالہ میں خطاب بھی کریں گے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات