غرب اردن میں اسرائیلی فوج کی بڑے پیمانے پر فوجی مشقیں جاری

جمعہ 11 اگست 2017 15:11

غرب اردن میں اسرائیلی فوج کی بڑے پیمانے پر فوجی مشقیں جاری
مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2017ء) اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی علاقوں میں یہودی کالونیوں کے قریب بڑے پیمانے پر فوجی مشقیں جاری ہیں۔اسرائیلی فوجی ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجی مشقوں کیلئے بڑی تعداد میں فوجی گاڑیوں اور اہلکاروں کو غرب اردن کے شمالی علاقوں میں بدھ کو بھیج دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

یہ فوجی مشقیں گزشتہ روز مقامی وقت کے مطابق صبح دس بجے سے جاری ہیں۔فوجی مشقیں اگلے چند روز تک جاری رہیں گی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ان مشقوں کا مقصد فوج کی صلاحیت اور ان کی جنگی استعداد کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ جنگی ہتھیاروں کے استعمال کے تجربات بھی شامل ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق غرب اردن کے شمالی علاقوں اور وادی اردن میں بڑی تعداد میں صہیونی فوجیوں کو جنگ میں مصروف دیکھا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :