نیا ناظم آبا د انٹر اکیڈمی انڈر 19 فٹبال،

کراچی یو نائٹیڈ اکیڈمی لیاری فاتح ٹرافی سے ایک قدم دور سیمی فائنل میں مد ھومحمڈن اکیڈمی کو 1-5 کی اسکور لائین سے ناکامی ایونٹ سے باہر۔ مد ثر کی شاندار ہٹ ٹرک 3 گول کیے

جمعہ 11 اگست 2017 15:11

نیا ناظم آبا د انٹر اکیڈمی انڈر 19 فٹبال،
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2017ء) کراچی یونائٹیڈ فٹبال اکیڈمی لیاری سینٹر نے پہلے سیمی فائنل میں اسٹر ائیکر مدثر کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت مد مد مقابل ھو محمڈ ن فٹبال اکیڈمی باآسانی 5-1 کی اسکور لائین سے مات دے کر فرسٹ نیا ناظم آباد انٹر اکیڈمی انڈر 19 فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں سیٹ کنفرم کر الی ۔ جہاں اس کا مقابلہ دوسرے سیمی فائنل میں مقابل گلشن سوکر فٹبال اکیڈمی اور نیشل سوکر فٹبال اکیڈمی کی فاتح ٹیم سے 13 اگست کو ہو گا۔

نیا ناظم ا ٓباد کے نیو فٹبال گرائونڈ کی گراسی فلیڈ پر کھیلے جانے والے پہلے سیمی فائل میچ میں ٹورنامنٹ میں اب تک نا قابل تسخیر اور ٹائٹل کے لیے فیورٹ کراچی یونائٹیڈ فٹبال اکیڈمی لیاری سینٹر کے کلاڑیوں نے ایونٹ میں اپنے شاندار کھیل کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے حریف مدھو محمڈن فٹبال اکیڈمی کو آئوٹ کلا س کر دیا۔

(جاری ہے)

فاتح ٹیم کی جانب سے فاروڈ سراج نے کھیل کے 11 ویں منٹ میں ساتھی کھلاڑی کے ملنے والے پاس پر خوبصورت گول بنا کر اپنی ٹیم کا اکائونٹ اوپن کیا۔

جسکے بعد 16 ویںمنٹ میں میچ کے ہیرو اسٹرائیکر مدثر نے ایک عمدہ کوشش کے ذریعے گیند کو جال کے حوالے کیا اور ٹیم کی بر تری کو 2-0 سے ڈبل کر دیا۔ اسی دوران مد ھو محمڈ ن اکیڈمی کے کھلاڑیوں نے خسارے کو کم کرنے اور گول کر نے کی بھر پورکو ششیں کیں مگرفاتح ٹیم کے مضبو ط ڈیفنس کے باعث کو ششیں بے سو د رہیں۔ کھیل کے 22 ویں منٹ میں نجیب اللہ نے ایک عمدہ تحریک کو گول میں تبدیل کر کے اپنی ٹیم کو 3-0 سے آگے کر دیا۔

اور کھیل کے پہلے ہاف کا اختتام 3-0 کے اسکورسے فاتح ٹیم کے حق میں رہا۔ کھیل کے دوسرے ہاف میں مدھو محمڈن نے حکمت عملی کو تبدیل کیا اور گول کرنے کی کوششوں کو تیزکیا اور بلا آخر کھیل کے 50 ویں منٹ میں محمد بلال نے اپنی ٹیم کا واحد گول اسکور کر کے خسارے کو 3-1 سے کم کر دیا۔ اس کے بعد مدثر نے خوبصورت بال کنٹرول اور عمدہ فیشنگ کے ذریعے کھیل کے 66 ویں منٹ میں نا قابل یقین گول بنا کر مقابلہ 4-1 کر دیا اور چار منٹ کے بعد مد ثر نے ایک مشکل زاویہ سے گیند کو جال تک پہنچا کر اپنی ہٹ ٹرک مکمل کر تے ہوئے اپنی ٹیم کا اسکور 5-1 سے مستحکم کردیا اور جیت کو یقینی بنا لیا۔

میچ کا اختتام اسی اسکور پر ہوا ۔ میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی سیکریٹری مدھو محمڈن فٹبال زاہد احمد نے فاتح ٹیم کے مدثر کو شاندار ہیٹ ٹرک بنا نے پر مین آف دی میچ ایوارڈ دیا۔ اس موقع پر ساجد رنداور محمد آصف بھی موجو د تھے۔ مذکورہ میچز کو ریفری عبدالکریم ، عبدالمالک اور نصیر نے سپر وائز کیا جبکہ فورتھ آفیشل جاوید اور میچ کمشنر محمد آصف تھے۔

متعلقہ عنوان :