جشن آزادی، آن لائن شاپنگ کے ذریعے پاکستانی پرچم کے رنگوں والی ملبوسات اوردیگر آرائشی اشیاکی فروخت میں اضافہ

جمعہ 11 اگست 2017 15:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2017ء) جشن آزادی کی تیاریوں کے سلسلے میں آن لائن شاپنگ کے ذریعے پاکستانی پرچم کے رنگوں والی ملبوسات اوردیگر آرائشی اشیاکی فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔پاکستان میں انٹرنیٹ کے استعمال کی شرح اوررجحان میں اضافے کے ساتھ ساتھ آن لائن شاپنگ بھی بتدریج فروغ پارہی ہے، اس وقت زیادہ تر آن لائن شاپنگ کمپنیاں کراچی، لاہور، فیصل آباد اوراسلام آباد میں کام کررہی ہے۔

(جاری ہے)

جشن آزادی کی تیاریوں کی سلسلے میں مختلف آن لائن کمپنیوں نے خواتین اوربچوں کی پاکستانی پرچم میں شامل رنگوں پر مشتمل ملبوسات فروخت کیلئے پیش کئے ہیں جبکہ اس کے علاوہ دیگرآرائشی اشیاکی فروخت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔شہروں میں رہنے والے لوگوں میں آن لائن شاپنگ کے رحجان میں اضافہ ہورہاہے اوروہ وقت کی بچت اوررش سے بچنے کیلئے انٹرنیٹ کے زریعے جشن آزادی کی مناسبت سے ملبوسات خرید رہے ہیں۔اس کے علاوہ کئی آن لائن شاپنگ ویب سائٹس نے سفید اور سبز رنگ کے ٹی شرٹس کی مختلف ورائٹیز فروخت کیلئے پیش کئے ہیں۔کئی شہریوں نے اس ضمن میں بتایا کہ ٹیکنالوجی کی ترقی سے خریداری کے طریقہ کار میں جدت آرہی ہے اوراب وہ وقت کی بچت کیلئے آن لائن شاپنگ کو ترجیح دے رہے ہیں۔