پاکستان اپنی ستر سال کا تاریخی سفر نواز شریف کی قیادت میں مکمل کرچکا ،

پاکستان کے ہر شخص نے ملک کو آگے لیجانے کیلئے کردار ادا کیاہے، مریم اورنگزیب اٹھارہ وزیراعظم ملک میں گزرے لیکن کسی کو مدت پوری نہیں کرنے دی گئی ،آج تمام اداروں نے ملکر ملک کو دہشتگردی سے پاک کردیاہے،2013ء میں لوگ دہشتگردی سے لوگ ملک چھوڑ کرجارہے تھے اور آج واپس آرہے ہیں موجودہ وزیراعظم سابق وزیراعظم کے مشن کو مکمل کریں گے،وزیراعظم ہوتے ہوئے نواز شریف نے اپنی تین نسلوں کا حساب دیا ہے،عوام کے ووٹوں کی عزت کے بغیر پارلیمنٹ کی عزت نہیں ہوگی اورآئین کی عزت کے بغیر اداروں کو تقویت نہیں ملے گی، وزیر مملکت اطلاعات کا لوک ورثہ میوزیم میں تصاویری نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب

جمعہ 11 اگست 2017 15:09

پاکستان اپنی ستر سال کا تاریخی سفر نواز شریف کی قیادت میں مکمل کرچکا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2017ء) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی ستر سال کا تاریخی سفر نواز شریف کی قیادت میں مکمل کرچکا ہے، پاکستان کے ہر شخص نے ملک کو آگے لیجانے کیلئے کردار ادا کیاہے، اٹھارہ وزیراعظم ملک میں گزرے لیکن کسی کو مدت پوری نہیں کرنے دی گئی ،آج تمام اداروں نے ملکر ملک کو دہشتگردی سے پاک کردیاہے،2013ء میں لوگ دہشتگردی سے لوگ ملک چھوڑ کرجارہے تھے اور آج واپس آرہے ہیں،موجودہ وزیراعظم سابق وزیراعظم کے مشن کو مکمل کریں گے،وزیراعظم ہوتے ہوئے نواز شریف نے اپنی تین نسلوں کا حساب دیا ہے،عوام کے ووٹوں کی عزت کے بغیر پارلیمنٹ کی عزت نہیں ہوگی اورآئین کی عزت کے بغیر اداروں کو تقویت نہیں ملے گی۔

(جاری ہے)

لوک ورثہ میوزیم میں تصاویری نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزارت اطلاعات کے زیر اہتمام پاکستانی تاریخ کی تصویری نمائش خوش آئند ہے،تصویری نمائش میں گزشتہ 70 سال کے دوران جمہوری اداروں کے کردار کو نمایاں کیا گیا ہے، پاکستان اپنی ستر سال کا تاریخی سفر نواز شریف کی قیادت میں مکمل کرچکا ہے، پاکستان کے ہر شخص نے ملک کو آگے لیجانے کیلئے کردار ادا کیاہے، جب جب مشکل وقت آیا عوام نے حوصلہ دیا ہے، انہوں نے کہاکہ گزشتہ 70 سال میں کسی وزیراعظم کو اپنی آئینی مدت پوری کرنے نہیں دی گئی، یہ وہ سوال ہے جو پاکستان کے 70سال مکمل ہونے پر ہر شخص پوچھ رہا ہے، انہوں نے کہا کہ 2013 کی مشکلا ت کا جائزہ لیا جائے تو سب سے بڑا مسئلہ دہشتگردی کا تھا،ہمیں محفوظ رکھنے میں سیکورٹی فورسز کا اہم کردار ہے،انہوں نے کہا کہ آج تمام اداروں نے ملکر ملک کو دہشتگردی سے پاک کردیاہے،2013ء میں لوگ دہشتگردی سے لوگ ملک چھوڑ کرجارہے تھے اور آج واپس آرہے ہیں،انہوں نے کہا کہ جو مینڈیٹ عوام دیں اس کو پورا ہونا چاہئے ،انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم کی پالیسی کواداروں کے حصہ ڈالنے پر تقویت ملی ، انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں موجودہ وزیراعظم انہیں پالیسیوں کے تسلسل کو جاری رکھیں گے،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہوتے ہوئے نواز شریف نے اپنی تین نسلوں کا حساب دیا ہے، انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو پاکستان کے اندر تقویت ہونی چاہئے، جمہوری ادروں کے مینڈیٹ کو عزت ملنی چاہئے، انہوں نے کہا کہ موٹروے کا جال نہ ہوتا تو آج سی پیک بھی نہ ہوتا، انہوں نے کہاکہ جنوبی ایشیاء کا سب سے بڑا صحت پروگرام پاکستان میں شروع کیا گیاہے، انہوں نے کہا کہ سب لوگ اپنا کردار ادا کریں تاکہ ملک میں طاقتور جمہوریت کو تقویت ملے، انہوں نے کہا کہ محمد نوازشریف نے بڑے ڈائیلاگ کی بات کی ہے،انہوں نے کہاکہ عوام کے ووٹوں کی عزت کے بغیر پارلیمنٹ کی عزت نہیں ہوگی اورآئین کی عزت کے بغیر اداروں کو تقویت نہیں ملے گی، انہوں نے کہا کہ 70سال بعد بھی یہی بحث جاری ہے کہ جمہوریت کو تقویت ملنی چاہیے،14اگست کو اس عزم کا اعادہ کرنا ہوگا کہ پاکستان جمہوری ملک بن کر ابھرے، ایسا جمہوری ملک جس میں عوام کے مینڈیٹ اور آئین کی حکمرانی ہو،انہوں نے کہا کہ آئین کی حکمرانی اس وقت ممکن ہے جب پارلیمنٹ مضبوط ہوگی، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کیساتھ اظہار ہمدری کروں گی جنھوں نے چھوٹی چھوٹی جلسیاں کی، اتنے بڑا سمندر صرف تب نکلا جب میاں نواز شریف باہر آئے۔