شاہ فیصل کالونی میں آل کراچی انٹر اسکول ملی نغمہ و تقاریری مقابلہ،

طالبات بازی لے گئیں پیس ایمبیسڈر ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام شاہ فیصل کالونی میں جشن آزادی کی تقریب سے خطاب

جمعہ 11 اگست 2017 15:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2017ء) محکمہ تعلیم اور سوشل ویلفیئر حکومت سندھ کے اشتراک سے پیس ایمبیسڈر ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام شاہ فیصل کالونی میں آل کراچی انٹر اسکول ملی نغمہ و تقاریری مقابلے کا انعقاد ،کراچی کے معروف اسکولوں کے طلباء و طالبات کی شرکت ،مقابلے میں طالبات بازی لے گئیں ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ کے سابق اسپیشل اسسٹنٹ نادر حسین خواجہ نے کہا کہ علم وہ واحد ہتھیار ہے جس کے ذریعے دنیا کو فتح کیا جاسکتا ہے تعلیم کے ذریعے جہاں ہم اپنے معاشرے میں سدھار لاسکتے ہیں وہیں ایک بہتر معاشرے اور دنیا کی تشکیل میں بھی مددگار بن سکتے ہیں انہوں نے کہاکہ جہالت ہمارے معاشرے کو دیمک کی طرح چانٹ رہی ہے بن امنی ،دہشت گردی اور لاقانونیت جہالت کا ہی پیش خیمہ ہے ہم سب کو مل کر ایک پڑھا لکھا معاشرہ تشکیل دینا ہوگا جب ہی ہم دنیا میں اپنا مقام حاصل کرسکتے ہیں تقریب سے پیپلز پارٹی کے رہنمائوں وزیر اعلیٰ سندھ کے سابق مشیر فرید انصاری ،کمانڈنٹ رزاق آباد پولیس ٹرننگ سینٹر پیر محمد شاہ ،ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن ضلع کورنگی شبانہ کوثر ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر فرحت عزیز ،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر زرفشاں،شمیم قاضی ، معروف ٹی وی آرٹسٹ انور اقبال ،تقریب کے آرگنائزر گینز ورلڈ ریکارڈ ایتھلیٹ اورنگزیب سلطان ،ڈاکٹر محمد زادہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وایر علیٰ سندھ کے سابق مشیر فرید انصاری نے کہاکہ ترقی کی دوڑ میں ہمیںعلم کے فروغ کے لئے اپنا قومی کردار ادا کرنا ہوگا تعلیم کے ذریعے ہی ہم دنیا میں اپنا مقام حاصل کرسکتے ہیں انہوںنے جشن آزادی پر شاندار تقریب کے انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کیا تقریب سے اپنے خطاب میں کمانڈنٹ رزاق آباد پولیس ٹرینگ سینٹر پیر محمد شاہ نے کہاکہ آج کی اس تقریب میں ہمارے ہونہار بچوں نے یہ ثابت کردیا کہ ہمارے بچوں میں ہر شعبے میں ٹیلنٹ موجود ہے خواہ وہ علم کا شعبہ ہویا کھیل کا پیر محمد شاہ نے جشن آزادی کی مناسبت سے شایان شان تقریب کے انعقاد پر سفیر امن پاکستان اورنگزیب سلطان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ آپ تعلیم ،کھیل اور بنیادی صحت کے حوالے سے جو کاوشیں انجام دے رہے ہیں اُس میں میں اپنی جانب سے اور محکمہ پولیس کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلا تا ہوں اور لوگوں سے بھی یہ اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس نیک کاز میں اورنگزیب سلطان کا بازو بنیں ۔

(جاری ہے)

تقریب کے اختتام پر تقاریری مقابلے میں اول پوزیشن حاصل کرنے والی گورنمنٹ سیکنڈری اسکول گرین ٹائون کی طالبہ علیہ ،دوئم کنگٹسن اسکول کی یشفین ،سوئم گورنمنٹ سکینڈر ی اسکول شاہ فیصل کالونی کی وجیہ کو جبکہ پرائمری میں اول پوزیشن کا خصوصی ایوارڈ فضائیہ ڈگری کالج فیصل کی طالبہ کنیز فاطمہ زیب کو ۔ملی نغموں کے مقابلوں میں جامعہ ملیہ گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول کی طالبہ مریم کو اول پوزیشن ،گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول نمبر5کی طالبہ ثناء عامر کو دوئم پوزیشن جبکہ اختر گورنمنٹ گرلز سکینڈری اسکول کی طالبہ علیزہ ناز کو سوئم پوزیشن کی ٹرافی پیش کی گئی ،تقریب میں اسکولوں کے طلباء و طالبات اساتذہ اور والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

اس موقع پر خصوصی بینڈ نے مہمانوں کی آمد پر اُن کا شاندار استقبال بھی کیا ۔

متعلقہ عنوان :