ملک بھر میں اقلیتوں کا قومی دن انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا

جمعہ 11 اگست 2017 15:09

اوکاڑہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2017ء) ملک بھر میں 11اگست کو اقلیتوں کا قومی دن انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں سب سے بڑی تقریب ضلع کونسل ہال میںمنعقد ہوئی ضلع کونسل ہال کے علاوہ ناصری چرچ ،ٹی ایم اے ہال میں بھی اقلیتوں سے اظہار یکجہتی کے لیے تقریبات منعقد ہوئیں ضلع کونسل ہال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی چیئرمین ملک علی قادر عباس نے کہا کہ دین اسلام اور آئین پاکستان میں بلا تفریق ِمذہب، تمام شہریوں کے حقوق کے تحفظ پر زور دیا گیا ہے ملک کی ترقی و پیشرفت میں مذہبی اقلیتوں کی کوششوں اور جد و جہد کو سراہتے ہوئے ملک علی قادر عباس کہا کہ قیام پاکستان میں اقلیتوں کا کرادر ناقابل فراموش ہے تقریب سے وائس چیئر مین صباحت نواز ،چیئرمین یو سی 8عمار اجمل چوہدری ،فادر جمال ،ممبران ڈسٹرکٹ کونسل یونس جلال مسیح ،حنیف گل،چوہدری عابد،یعقوب سہوترا ،یونس گل ،طالب حسین نے بھی خطاب کیا تقریب کے اختتام پرضلع کونسل میں مسیحی برادری کے نمائندوں نے وطن عزیز پاکستان کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا عزم کرتے ہوئے پاکستان میں امن وامان و سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی ۔