ایف سی بلوچستان اور پولیس کا کوئٹہ میں سرچ آپریشن ،

غیر قانونی افغانیوں سمیت 31 افراد گرفتار سرچ آپریشن جشن آزادی کی تقریبات میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ‘ گرفتار افراد سے غیر قانونی اسلحہ اور گاڑیاں برآمد کی گئیں،آئی ایس پی آر

جمعہ 11 اگست 2017 14:59

ایف سی بلوچستان اور پولیس کا کوئٹہ میں سرچ آپریشن ،
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اگست2017ء) ایف سی بلوچستان اور پولیس نے کوئٹہ میں سرچ آپریشن کر کے غیر قانونی افغانیوں سمیت 31 افراد کو گرفتار کر لیا گیا،سرچ آپریشن جشن آزادی کی تقریبات میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ‘ گرفتار افراد سے غیر قانونی اسلحہ اور گاڑیاں برآمد کی گئیں۔ جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن ردالفساد ملک بھر میں کامیابی سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ رات ایف سی بلوچستان اور پولیس نے کوئٹہ کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن جشن آزادی کی تقریبات میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرکیا گیا۔ ًآپریشن کچلاک ‘ کیچ شاہوانی ‘ سریاب روڈ ‘ ہزار گنجی ‘ نواں کلی ‘ فیض آباد میں کیا گیا۔ آپریشن کے دوران 31 مشتبہ افراد کو گرفتا رکیا گیا۔ مشتبہ گرفتار افراد میں غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم افغانی بھی شامل ہیں۔ گرفتار افراد سے غیر قانونی گاڑیاں ‘ پستول اور ایس ایم جی برآمد کی گئیں۔ …