14اگست کو اس عزم کا اعادہ کرنا ہوگا پاکستان جمہوری ملک بن کر ابھرے،وزیر مملکت اطلاعات و نشریات

ایسا جمہوری ملک جس میں عوام کے مینڈیٹ اور آئین کی حکمرانی ہو، عوام کے ووٹوں کی عزت کے بغیر پارلیمنٹ کی عزت نہیں ہوگی،آئین کی عزت کے بغیر اداروں کو تقویت نہیں ملے گی،70سال بعد بھی یہی بحث جاری ہے کہ جمہوریت کو تقویت ملنی چاہیے، اپوزیشن کے ساتھ اظہار ہمدری ہے جنھوں نے چھوٹی چھوٹی جلسیاں نکالیں،اتنا بڑا سمندر صرف تب نکلا جب میاں نواز شریف باہرآئے،وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا تصاویری نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب

جمعہ 11 اگست 2017 14:59

14اگست کو اس عزم کا اعادہ کرنا ہوگا پاکستان جمہوری ملک بن کر ابھرے،وزیر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اگست2017ء) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ14اگست کو اس عزم کا اعادہ کرنا ہوگا کہ پاکستان جمہوری ملک بن کر ابھرے،ایسا جمہوری ملک جس میں عوام کے مینڈیٹ اور آئین کی حکمرانی ہو، عوام کے ووٹوں کی عزت کے بغیر پارلیمنٹ کی عزت نہیں ہوگی،آئین کی عزت کے بغیر اداروں کو تقویت نہیں ملے گی،70سال بعد بھی یہی بحث جاری ہے کہ جمہوریت کو تقویت ملنی چاہیے، اپوزیشن کے ساتھ اظہار ہمدری ہے جنھوں نے چھوٹی چھوٹی جلسیاں نکالیں،اتنا بڑا سمندر صرف تب نکلا جب میاں نواز شریف باہرآئے۔

وہ جمعہ کولوک ورثہ میوزیم میں جشن آزادی کے حوالے سے تصاویری نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں،تصویری نمائش میں گزشتہ 70سال کے دوران جمہوری اداروں کے کردار کو نمایاں کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ جب جب مشکل وقت آیا عوام نے حوصلہ دیا ہے،گزشتہ 70سال میں کسی وزیراعظم کو اپنی آئینی مدت پوری کرنے نہیں دی گئی،یہ وہ سوال ہے جو پاکستان کے 70سال مکمل ہونے پر پوچھنا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ2013میں مشکلا ت کا جائزہ لیا جائے تو سب سے بڑا مسئلہ دہشتگردی کا تھا،سابق وزیراعظم کی پالیسی کواداروں کے حصہ ڈالنے پر تقویت ملی،آنے والے وقت میں موجودہ وزیراعظم انہیں پالیسیوں کے تسلسل کو جاری رکھیں گے،پاکستان کے 70سال کے ماڈل کو محفوظ کیا ہے،ہمیں محفوظ رکھنے میں سیکورٹی فورسز کا اہم کردار ہے،سب اپنا کردار ادا کریں تاکہ ملک میں طاقتور جمہوریت کو تقویت ملے،محمد نوازشریف نے بڑے ڈائیلاگ کی بات کی ہے۔

وزیر مملکت اطلاعات نے کہا کہ موٹروے کا جال نہ ہوتا تو آج سی پیک نہ ہوتا،جنوبی ایشیاء کا سب سے بڑا صحت پروگرام پاکستان میں شروع کیا گیا،عوام کے ووٹوں کی عزت کے بغیر پارلیمنٹ کی عزت نہیں ہوگی،آئین کی عزت کے بغیر اداروں کو تقویت نہیں ملے گی،70سال بعد بھی یہی بحث جاری ہے کہ جمہوریت کو تقویت ملنی چاہیے،14اگست کو اس عزم کا اعادہ کرنا ہوگا کہ پاکستان جمہوری ملک بن کر ابھرے،ایسا جمہوری ملک جس میں عوام کے مینڈیٹ اور آئین کی حکمرانی ہو ،آئین کی حکمرانی اس وقت ممکن ہے جب پارلیمنٹ مضبوط ہو۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان اپنا70 سال کا تاریخی سفر نواز شریف کی قیادت میں مکمل کرچکا،پاکستان کے ہر شخص نے ملک کو آگے لیجانے کیلئے کردار ادا کیا،18 وزیراعظم ملک میں گزرے لیکن کسی کو مدت پوری نہیں کرنے دی گئی،یہ وہ سوال ہے جو پاکستان کے 70سال مکمل ہونے پر پوچھنا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ وزیراعظم بھی سابق وزیراعظم کے مشن کو مکمل کریں گے،جو مینڈیٹ عوام دیں ان کو پورا ہونا چاہیے، وزیراعظم ہوتے ہوئے نواز شریف نے اپنی نسلوں کا حساب دیا ۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ اپوزیشن کے ساتھ اظہار ہمدری کروں گی جنھوں نے چھوٹی چھوٹی جلسیاں نکالیں،اتنا بڑا سمندر صرف تب نکلا جب میاں نواز شریف باہرآئے۔