مدینہ منورہ میں حاجیوں کو درپیش مشکلات کے حوالے سے شائع ہونے والی خبر سیاق و سباق سے ہٹ کر ہے،

صرف ایک پرواز کے حاجیوں کو مرکزیہ سے باہر رہائش کی فراہمی کی مبہم اطلاعات کے باعث یہ صورتحال پیدا ہوئی، شکایات کا فوری ازالہ کر دیا گیا ، ترجمان وزارت مذہبی امور

جمعہ 11 اگست 2017 14:38

مدینہ منورہ میں حاجیوں کو درپیش مشکلات کے حوالے سے شائع ہونے والی خبر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء) وزارت مذہبی امور نے مدینہ منورہ میں حاجیوں کو درپیش مشکلات کے حوالے سے خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صرف ایک پرواز کے ذریعے مدینہ منورہ پہنچنے والے حاجیوں کو مرکزیہ سے باہر رہائش کی فراہمی کی مبہم اطلاعات کے باعث یہ صورتحال پیدا ہوئی۔ تمام حاجیوں کی شکایات کا فوری ازالہ کر دیا گیا ہے۔

جمعہ کو وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ حج فلائیٹ آپریشن خوش اسلوبی سے جاری ہے۔ اب تک 245 پروازوں کے ذریعے مجموعی طور پر 86 ہزار 330 عازمین کو حجاز مقدس پہنچا دیا گیا ہے جن میں سرکاری اور پرائیویٹ سکیم کے عازمین شامل ہیں۔ 26 اگست تک حج پروازوں کے ذریعے ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچانے کا کام مکمل کرلیا جائے گا۔

(جاری ہے)

حاجیوں کی نصف تعداد مدینہ منورہ پہنچائی گئی ہے جبکہ اب پروازیں براہ راست جدہ جا رہی ہیں۔ مدینہ منورہ میں حاجیوں کے وزارت مذہبی امور کے خلاف احتجاج کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ترجمان کا کہنا تھا کہ انڈیا اور انڈونیشیا کی حج پروازوں کی وجہ سے ایک پرواز کے ذریعے مدینہ پہنچنے والے پاکستانی عازمین حج کو مرکزیہ سے باہر رہائش فراہم کرنے کے حوالے سے مبہم اطلاعات کی وجہ سے بعض لوگوں نے تحفظات کا اظہار کیا تاہم وزارت مذہبی امور نے فوری طور پر ان کے تحفظات کا ازالہ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے شائع ہونے والی خبر سیاق و سباق سے ہٹ کر ہے۔

متعلقہ عنوان :