ذرائع ابلاغ کے نمائندوں پر مبینہ تشدد،

پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں توجہ مبذول نوٹس جمع کرا دیا

جمعہ 11 اگست 2017 14:38

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں پر مبینہ تشدد،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ (ن) کی ریلی کے دوران ذرائع ابلاغ کے نمائندوں پر مبینہ تشدد کے واقعات پر توجہ مبذول نوٹس قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرا دیا ہے۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے ارکان شاہدہ رحمانی، عمران ظفر لغاری، شازیہ مری، نفیسہ شاہ، اعجاز حسین جھکرانی اور محمد ایاز سومرو کی طرف سے جمع کرائے گئے توجہ مبذول نوٹس میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں پر تشدد کے حوالے سے خبروں کا حوالہ دیتے ہوئے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ہے اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ متعلقہ وزیر اس حوالے سے ایوان کو تفصیلات سے آگاہ کریں۔