ورون دھون فلم ’’جڑواں 2‘‘ کے ٹریلر پر ناخوش

جمعہ 11 اگست 2017 14:35

ورون دھون فلم ’’جڑواں 2‘‘ کے ٹریلر پر ناخوش
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء) بالی وڈ اداکار ورون دھون فلم ’’جڑواں 2‘‘ کے ٹریلر پر ناخوش ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ورون دھون اور ان کے والد و فلمساز ڈیوڈ دھون فلم ’’جڑواں 2‘‘ کا ٹریلر اکشے کمار کی فلم’’ ٹوائیلٹ :ایک پریم کتھا‘‘ کے ساتھ ریلیز کیا جانا تھا جو نہیں کیا گیا،اداکار ورون دھون اور ڈیوڈ دھون فلم کے ایڈیٹ کئے گئے ٹریلر پرخوش نہیں ہیں کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ ٹریلر کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے اور اس میں ایک سبق ہونا چاہیئے اس لئے انہوں نے ٹریلر کو ملتوی کر دیا گیاہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈیوڈ دھون نے ٹیم کوٹریلر کودوبارہ ایڈیٹ کرنے کے لئے کہا ہے جس میں وہ تمام عناصر موجود ہونے چاہیئں جو لوگوں کو فلم دیکھنے پر مجبور کر دے۔فلم 29 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :