گجرات کی معروف شخصیت، سابق وفاقی وزیر، سابق رکن قومی اسمبلی نوابزادہ غضنفر علی گل مسلم لیگ ن میں شامل

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 11 اگست 2017 14:18

گجرات کی معروف شخصیت، سابق وفاقی وزیر، سابق رکن قومی اسمبلی نوابزادہ ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11اگست ۔2017ء) گجرات کی معروف شخصیت، سابق وفاقی وزیر، سابق رکن قومی اسمبلی نوابزادہ غضنفر علی گل مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے ہیں۔ غضنفر گل نے آج جہلم میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ غضنفر گل کی شمولیت کا اعلان ن لیگی رہنما چوہدری عابد شیر علی نے اپنے سوشل میڈیا اکاوٴنٹ کے ذریعے کیا۔

(جاری ہے)



غضنفر گل 30سال تک پاکستان پیپلز پارٹی سے منسلک رہے ہیں انہوں نے رواں سال مئی میں پیپلز پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کیا۔ غضنفر گل کے بھائی سمیت خاندان کے دیگر افراد 2012ء میں مسلم لیگ ن میں شامل ہو چکے ہیں۔ غضنفر گل نے 1993ء کے انتخابات میں قومی اسمبلی کی نشست پر چوہدری شجاعت حسین کو شکست دی تھی۔ غضنفر گل پیپلز پارٹی کے آخری دور حکومت میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے مشیر بھی رہے ہیں۔ رواں سال مئی میں پیپلز پارٹی چھوڑنے کے بعد ان کی مسلم لیگ ن سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کی خبریں آتی رہیں لیکن آج باضابطہ طور پر انہوں نے نواز شریف سے ملاقات کے بعد مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔