فلم ’’جگا جاسوس‘‘ کے لئے سنجے دت سے مختصر کردار کے لئے رابطہ کیا گیا تھا، رنبیر کپور

جمعہ 11 اگست 2017 14:35

فلم ’’جگا جاسوس‘‘ کے لئے سنجے دت سے مختصر کردار کے لئے رابطہ کیا گیا ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء) بالی وڈ اداکار رنبیر کپور نے کہا ہے کہ ان کی پہلی پروڈکشن فلم ’’جگا جاسوس‘‘ کے لئے سنجے دت سے مختصر کردار کے لئے رابطہ کیا گیا تھا لیکن چند وجوہات کی بنا پر سنجے دت فلم کا حصہ نہ بن سکے ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’جگا جاسوس‘‘ کے اداکار رنبیر کپور نے کہا ہے کہ بالی وڈ فلم انڈسٹری میں ہر لکھا گیا کردار سب سے پہلے سنجے دت کے لئے ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ ان کی پہلی پروڈکشن فلم تھی اور وہ چاہتے تھے کہ سنجے دت اس کا حصہ بنیں لیکن چند وجوہات کی بنا پر سنجے دت فلم کا حصہ نہیں بن سکے۔رنبیر کپور آج کل سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم پر کام کر رہے ہیں جو 30مارچ 2018ء کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :