ایکتا تیواری کی اپنی سالگرہ کے موقع پر شادی

جمعہ 11 اگست 2017 14:35

ایکتا تیواری کی اپنی سالگرہ کے موقع پر شادی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء) بھارتی اداکارہ ایکتا تیواری نے اپنی سالگرہ کے موقع پر شادی کر لی ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایکتا تیواری سے ان کے حالیہ انٹرویو میں جب پوچھا گیا کہ آپ نے اپنی سالگرہ کے دن ہی شادی کیوں کی تو اس پر انہوں نے کہا کہ وہ چاہتی تھیں کہ ان کی شادی کی سالگرہ بھی ان کے پیدائش کے دن ہی منائی جائے اس لئے انہو ں نے اپنی شادی کے لئے اس دن کا انتخاب کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس سارے منصوبے کا ان کے بوائے فرینڈ سوشانت کاندیا کو بلکل نہیں پتا تھا اور جب میں نے کیک کاٹنے کے بعد شادی کا اعلان کیا تو سوشانت حیران ہو گیا ۔

متعلقہ عنوان :