ورلڈ ایتھلیٹک چیمپئن شپ ،دو سو میٹر ریس ترکی نے جیت لی

خواتین کی چار سو میٹر رکاوٹوں والی ریس امریکا کی کوری کارٹر کے نام رہی

جمعہ 11 اگست 2017 14:25

ورلڈ ایتھلیٹک چیمپئن شپ ،دو سو میٹر ریس ترکی نے جیت لی
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اگست2017ء) 6ورلڈ ایتھلیٹک چیمپئن شپ میں دو سو میٹر ریس کا گولڈ میڈل ترکی کیرامیل گلیوونے جیت لیا، خواتین کی چار سو میٹر رکاوٹوں والی ریس امریکا کی کوری کارٹر کے نام رہی۔

(جاری ہے)

لندن میں مردوں کی دو سومیٹر ریس کا فائنل بھی انتہائی دلچسپ رہا ، ترکی کی نمائندگی کرنے والے رامیل اور جنوبی افریقا کے وائیڈے وان کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا، رامیل نے 20 اعشاریہ صفر نو سکینڈ میں کیرئیر کا پہلا گولڈ میڈل جیت لیا۔

وائیڈے وان 20 اعشاریہ ایک ایک سکینڈز وقت کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔خواتین کی چار سو میٹر ہرڈل ریس میں امریکا کی کوری کارٹر سب پر بازی لے گئیں ۔ جبکہ دلیلہ محمد نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔مردوں کے ٹرپل جمپ کا گولڈ میڈل ڈبل اولمپک چیمپئن امریکا کے کرسٹن ٹیلرکے نام رہا ۔

متعلقہ عنوان :