امریکی و مغربی دبائو پر پاکستان کے اسلامی تشخص کو مسخ کرنے اور 1973ء کے متفقہ عوامی آئین کی اسلامی شقوں کو ہرگز چھیڑنے کی اجازت نہیں دینگے، وطن عزیز پہلے بے شمار مسائل کا شکا رہے حکومت اغیارکے ایجنڈے پر ختم نبوت و ناموسِ رسالتؐ قانون کو چھیڑ کر کسی نئے بحران کو جنم نہ دے ، ناموسِ رسالتؐ ایکٹ کو چھیڑا گیا تو ایک نہ ختم ہونیوالا بحران جنم لیگا،مفتی محمدحسن کا نبوت کانفرنس خطاب

جمعہ 11 اگست 2017 14:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اگست2017ء) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہورکے زیراہتمام عظیم الشان تاریخ ساز ختم نبوت کانفرنس جامع مسجد قباء ہربنس پورہ لاہور میں منعقد ہوئی۔کانفرنس کی دونشستیں ہوئیں۔ مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع لاہورکے امیر،و رکن مرکزی مجلس شوریٰ مولانا مفتی محمدحسن نے کی صدارت کی۔کانفرنس کے مقررین نے کہا کہ امریکی و مغربی دبائو پر پاکستان کے اسلامی تشخص کو مسخ کرنے اور 1973ء کے متفقہ عوامی آئین کی اسلامی شقوں کو ہرگز چھیڑنے کی اجازت نہیں دینگے وطن عزیز پہلے بے شمار مسائل کا شکا رہے حکومت اغیارکے ایجنڈے پر ختم نبوت و ناموسِ رسالتؐ قانون کو چھیڑ کر کسی نئے بحران کو جنم نہ دے کیونکہ ناموسِ رسالتؐ ایکٹ کو چھیڑا گیا تو ایک نہ ختم ہونیوالا بحران جنم لیگا۔

(جاری ہے)

مفتی محمدحسن نے کہا کہ عقیدئہ ختم نبوت نے امت مسلمہ کو وحدت کی لڑی میں پرودیا ہے۔قادیانی اسلام کا ٹائٹل استعمال کر کے سادہ مسلمانوں کی آنکھوں دھول جھونک رہے ہیں حکومت قادیانیوں کو شعائر اسلامی استعما ل کرنے روکے۔ جمعیة علماء اسلام کے قائم مقام سیکرٹری جنرل مولانا محمدامجدخان نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کے بنیادی عقائد میں سے ہے جس کومانے بغیر کوئی شخص مسلمان نہیں ہوسکتا۔

ہمارے اکابرین نے سو سال تک قادیا نی فتنے کے خلاف جہادکیا۔1973ء کا متفقہ اسلامی آئین ہمارے اکابرین کی بدولت بنا اسکی حفاظت کرتے رہینگے۔پاکستان اسلامی مملکت ہے اکابرین نے قربانیاں دیں اس سرزمین پاک و ہند ملک سے انگریز کا بوریا بستر گو کرایا۔پاکستان کے حق میں سرحد کا ریفرنڈم مولانا شبیراحمد عثمانی نے جتوایااور قرارداد مقاصد بھی مولانا شبیراحمد عثمانی نے پیش کی اور سب سے پہلے پاکستان کا پرچم بانی پاکستان قائداعظم کی موجودگی میں مولانا شبیراحمدعثمانی لہرایا آج دشمن کی ملک وملت کے خلاف سازشیں عروج پرہیں ہم ملک کے دشمنوںکی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے۔

ہم آئین کی بالا دستی کے ساتھ کھڑے ہیں1974ء کی تحریک ختم نبوت میں مولانا مفتی محمود نے قائدانہ کردار ادا کیا آج بھی اسمبلی کے اندر مفتی محمود کے جانشین اور نام لیوا موجود ہیں ختم نبوت اور پاکستان کے باغیوں کے ساتھ آخری دم تک لڑینگے۔ مولانا نورمحمدہزاروی نے کہا کہ قادیانی اسلام اور مسلمانوں کا نام استعمال کرکے مسلمانوں کے حقوق غصب کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں اور ہم کبھی قادیانی گروہ کو مسلمانوں کے حقوق غصب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

علامہ ڈاکٹر محمداقبال نے کہا کہ قادیانی وطن اور اسلام دونوں کے غدارہیں ملک عزیز میں ہونیوالی تخریب کاری اور دہشت گردی میں قادیانیوں کو نظراندازکرنا بہت بڑی غلطی ہوگی کیونکہ اسرائیل سے قادیانیوں کے روابط کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ۔ملک عزیزمیں ہونیوالی دہشت گردی کی تحقیقات میں قادیانی جماعت کو بھی شامل تفتیش کیا جائے۔ممتازخطیب مولانا رفیق جامی نے کہا کہ قادیانیوں کو اسلام کا نام استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

اسلام کا نام استعمال کرکے وہ پوری دنیا کو دھوکاہ دیتے ہیں۔ ہم قادیانیوں سے کہتے ہیں کہ اگر وہ اپنے آپ کو مسلمان کہلانا چاہتے ہیں تو پھرجھوٹے مدعی نبوت مرزا غلام احمد قادیانی سے برأت کا اعلان کریں اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو آخری نبی مان کر اسلام کی سچی اور ابدی تعلیمات پر عمل کریں اور اپنے لئے دنیا و آخرت کی کامیابی حاصل کریں ۔

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیزالرحمن ثانی نے کہا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت ایمان کی بنیاد ہے اور عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کا ہر کارکن، امت مسلمہ کا ہر فرد حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت و ناموس کی حفاظت کے لئے اپنا سب کچھ قربان کرنا سعادت سمجھتاہے۔اگر ملک پر کوئی امتحان آیاتو تمام علماء اور دینی مدارس کے طلباء پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے۔

قاری جمیل الرحمن اختر نے کہا کہ عقیدئہ ختم نبوت اسلام کے بنیادی عقائد میں سے ہے اس پر ایمان لائے بغیر کوئی شخص مسلمان نہیں ہوسکتا۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مبلغ مولانا عبدالنعیم نے کہا کہ قادیانی ہر جگہ اپنے آپ کو مسلمان ظاہر کرکے سادہ لوح مسلمانوں کو گمراہ کررہے ہیں وہ یا تو مرزائیت سے توبہ کرکے مرزا غلام احمد قادیانی سے برأت کا اظہار کریں اور خاتم المرسلین ، مولائے کُل آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دامن رحمت سے وابستہ ہوجائیں یا پھر پوری امت مسلمہ کے فیصلہ اور آئین ِ پاکستان کو تسلیم کرتے ہوئے اپنے آپ کو غیر مسلم تسلیم کریں۔

قاری علیم الدین شاکرنے کہا کہ ختم نبوت دین کا بنیادی عقیدہ ہے اس عقیدہ پر اسلام کی پوری عمارت قائم ہے ، عقیدہ ختم نبوت انسانیت پر ایک احسانِ عظیم ہے۔کانفرنس میںشاعر ختم نبوت سیدسلمان گیلانی ،میاں محمدرضوان نفیس ،،مولانا سیدضیاء الحسن شاہ،مولانا امجدسعید مولانا محمدکاشف،مولانا حافظ محمداشرف گجر،مولانا قاسم گجرمولانا خلاق احمد،مولانا قاری رفیق زاہد،مولانا خالدعابد،مولانا محمدسعیدوقار،مولانا خالدمحمود،حافظ عبداللہ،قاری احسان ریاض و د یگر علماء تاجربرادری،سٹوڈنٹس اورزندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے احباب نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :