Live Updates

ریلی کرنے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں بدلے گا‘

نواز شریف فارغ ہوچکے ہیں اس بات کو سمجھیں اور آگے بڑھیں‘ الیکشن کمیشن اجازت دے کہ یاسمین راشد کی انتخابی مہم چلا سکوں،تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 11 اگست 2017 14:22

ریلی کرنے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں بدلے گا‘
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اگست2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ریلی کرنے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں بدلے گا‘ نواز شریف فارغ ہوچکے ہیں اس بات کو سمجھیں اور آگے بڑھیں‘ الیکشن کمیشن اجازت دے کہ یاسمین راشد کی انتخابی مہم چلا سکوں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق سے متعلق اپنے اعتراضات پیش کئے ہیں یاسمین راشد چاہتی تھیں کہ میں انتخابی مہم میں شرکت کروں اجازت دی جائے کہ لاہور میں انتخابی مہم چلا سکوں۔

مجھ پر قدغن نہ لگائی جائے۔ چیف الیکشن کمشنر نے مشاورت کے بعد جواب دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے رجوع کرنا ہماری مجبور ہے۔ مینڈیٹ شفاف الیکشن سے بنتا ہے عوامی مینڈیٹ کی توہی نہیں ہونی چاہئے۔ آپ کو سپریم کورٹ‘ جے آئی ٹی نے موقع دیا اپوزیشن کے پاس سرکاری وسائل نہیں ہوتے ریلی کرنے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں بدلے گا۔ نواز شریف فارغ ہوچکے ہیں بات کو سمجھیں اور آگے بڑھیں (ن) لیگ آج خود دھڑوں میں تقسیم ہوچکی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات