نواز شریف کی جہلم سے روانگی سے قبل پارٹی رہنمائوں سے مشاورت

سرائے عالمگیر آمد پر نواز شریف کا شاندار استقبال ‘ کارکنوں کی جانب سے بکروں کا صدقہ

جمعہ 11 اگست 2017 14:21

نواز شریف کی جہلم سے روانگی سے قبل پارٹی رہنمائوں سے مشاورت
جہلم/سرائے عالمگیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اگست2017ء) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے جہلم سے روانگی سے قبل پارٹی رہنمائوں سے مشاورت ی اور ان کے ہمراہ ناشتہ کیا جبکہ سرائے عالمگیر آمد پر نواز شریف کا شاندار استقبال کیا گیا‘ کارکنوں کی جانب سے بکروں کا صدقہ بھی دیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جہلم سے روانگی سے قبل سابق وزیراعظم نواز شریف نے پارٹی رہنمائوں سے مشاورت کی۔

مشاورت میں آگے کے لائحہ عمل پر بات چیت کی گئی۔ مشاورت میں خواجہ سعد رفیق‘ سینیٹر پرویز رشید اور امیر مقام سمیت دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔ روانگی سے قبل نواز شریف نے لیگی رہنمائوں کے ساتھ ناشتہ بھی کیا۔ سرائے عالمگیر پہنچنے پر کارکنوں کی جانب سے نواز شریف کا شاندار استقبال کیا گیا۔ نواز شریف کی سرائے عالمگیر آمد پر بکروں کا صدقہ دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :