برٹنی اسپیئرزشو، مشکوک شخص اسٹیج پرچڑھ گیا

جمعہ 11 اگست 2017 14:21

برٹنی اسپیئرزشو، مشکوک شخص اسٹیج پرچڑھ گیا
لاس ویگاس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اگست2017ء)معروف امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کے کنسرٹ کے دوران ایک مشکوک شخص گلوکارہ تک پہنچ گیا تاہم سیکورٹی اور ساتھیوں نے مشکوک شخص کو قابو کرلیا۔

(جاری ہے)

امریکی شہر لاس ویگاس میں برٹنی اسپیئرز کا شو جاری تھا کہ اس دوران ایک شخص نے اسٹیج پر چڑھ کر ان تک پہنچنے کی کوشش کی۔اس موقع پر برٹنی اسیپئرز کی خوف کے مارے چیخیں نکل گئیں۔برٹنی اسپیئرز کو سیکورٹی گارڈز اور ساتھی پرفارمرز نے حصار میں لے لیا جبکہ مشکوک شخص کو بھی قابو کرلیا گیا۔