میں نے ہمیشہ سے کم مگر معیاری کام کو ترجیح دی ہے‘مہر النساء

جمعہ 11 اگست 2017 14:16

میں نے ہمیشہ سے کم مگر معیاری کام کو ترجیح دی ہے‘مہر النساء
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اگست2017ء) اداکارہ ،ماڈل و پرفارمر مہرالنسانے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ سے کم مگر معیاری کام کو ترجیح دی ہے‘روائتی کام کرنے سے بہتر ہے کہ میں گھر بیٹھی رہوں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹڑویو میں مہر النسا ء نے کہا کہ سفارشوں سے ایوارڈ لینے والوں میں سے نہیں ہوں شائقین کا اعتماد ہی سب سے بڑا ایوارڈ ہے میرے خلاف سازشیں کرنیوالے ناکام ہو رہے ہیں اور آج ڈرامہ شائقین مجھے نمبر ون سمجھتے ہیں۔

مہرالنسانے کہا کہ سفارش کے ذریعے ایوارڈ لیکر خود کو نمبر ون کہنے والی شائقین کو اب بیوقوف نہیں بنا سکتیں کیونکہ شائقین اچھی طرح جانتے ہیں کہ کون کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے مجھے ہمیشہ بدنام کرنے کی کوشش کی لیکن ہر بار ایسا کرنیوالوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔