خدا کا شکر ہے کہ میرے پرستاروں کا بڑا حلقہ موجود ہے‘ اداکارہ زارا شیخ

جمعہ 11 اگست 2017 14:16

خدا کا شکر ہے کہ میرے پرستاروں کا بڑا حلقہ موجود ہے‘ اداکارہ زارا شیخ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اگست2017ء) اداکارہ زارا شیخ نے کہا ہے کہ خدا کا شکر ہے کہ میرے پرستاروں کا بڑا حلقہ موجود ہے‘ میں اپنے مزاج کے مطابق کام کرتی ہوں ’ مجھے جب تک سکرپٹ میں اپنا کردار جاندار نظر نہیںآتا اس وقت تک فلم میں اداکاری کی حامی نہیں بھرتی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلم میری پہچان ہے میں نے کبھی بھی فلموں سے علیحدگی کے بارے میں سوچا بھی نہیں جتنا بھی کام کروں گی وہ معیاری ہو گا خدا کا شکر ہے کہ میرے پرستاروں کا بڑا حلقہ موجود ہے۔